Friday, 26 April 2024, 07:27:05 am
پوپ فرانسس کا مشرق وسطیٰ میں کسی تنازع سے بچنے کیلئے بیت المقدس کی موجودہ حیثیت کااحترام کرنےپرزور
December 07, 2017

پوپ فرانس نے بیت المقدس کے حوالے سے مزید تنازعے سے بچنے کیلئے اس کی موجودہ حیثیت کا احترام کرنے پرزوردیا ہے' انہوں نے یہ اپیل امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے متعلق متوقع اعلان سے چند گھنٹے قبل کی ۔پوپ نے یہ اپیل فلسطینی رہنما اور فلسطینیوں کے علماء اور مشائخ سے گفتگو کے بعد ویٹی کن سٹی میں ہفتہ وارخطاب کے دوران کی ۔پوپ فرانسس نے کہاکہ انھیں بیت المقدس کی حالیہ صورتحال پرگہری تشویش ہے انہوں نے شہر کو  عیسائیوں ' یہودیوں اورمسلمانوں کیلئے منفرد اور مقدس قراردیا جوامن کی علامت ہے ۔انہوں نے اپیل کی کہ سب کو شہر کی موجودہ صورتحال کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق احترام کرناچاہیے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.