Friday, 26 April 2024, 08:57:20 am
کشمیر ایک بین الاقوامی تنازعہ ہے،دفتر خارجہ
August 06, 2020

 دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک سال میں تیسری بار تنازعہ کشمیر پر بحث اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے کہ یہ بھارت کا داخلی معاملہ یا دوطرفہ مسئلہ نہیں۔دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی تنازعہ ہے جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارت کے غیرقانونی اقدامات کا ایک سال مکمل ہونے اور کشمیریوں پر جاری وحشیانہ مظالم اور انہیں ان کی شناخت سے محروم کرنے کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کی گونج اب دنیا بھر میں سنائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی، چین، اسلامی تعاون تنظیم، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کے حوالے سے عالمی ادارے کے ماہرین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے اوریوم استحصال کے موقع پر لندن، پیرس، برسلز اور Houston سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن میں بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز کے جاری مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔عائشہ فاروقی نے او آئی سی رابطہ گروپ کی کشمیریوں کے لئے مسلسل حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ تنظیم کے رکن ممالک مظلوم کشمیریوں کی آواز اٹھانے میں سرگرم اور فعال کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اور اخبارات و جرائد میں شائع کئے گئے بے شمار مضامین اور اداریوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم اور کشمیریوں کی پامردی و استقامت کو بہترین انداز میں اجاگر کیا گیا۔ترجمان نے پاکستان کے سیاسی نقشے پر بھارتی بیان یکسر مسترد کر دیا اور کہا کہ بھارت اپنے زیرتسلط جموں و کشمیر میں غیرقانونی اور ناقابل قبول اقدامات کا کوئی جواز پیش نہیں کر سکتا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.