Wednesday, 08 May 2024, 04:35:54 pm
مقبوضہ کشمیر میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک
April 06, 2020

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں جاری فوجی کارروائی کے دوران ایک جونئیر کمیشنڈ افسر سمیت پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

 یہ کارروائی ابتدائی طور پر بدھ کے روز بھارتی فوج کی جانب سے شروع کی گئی تھی۔

 ادھر ضلع کپواڑہ کے علاقوں Awaoora،Kumkadi، Zurhuma، Safawali،Batpora اورHaihama میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ادھر، مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ اور سامبا میں دو بھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک بھارتی فوجی نے بانڈی پورہ میں چودہ راشٹریہ رائفلز میں اپنی ڈیوٹی کے دوران خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی جبکہ دوسرے فوجی نے ضلع سامبا میں بارڈر روڈ کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مارلی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.