Friday, 26 April 2024, 06:13:30 am
اوآئی سی کےقیام کے50سال مکمل ہونےپر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا
January 06, 2020

محکمہ ڈاکخانہ جات نے اسلامی تعاون تنظیم کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے پر پچاس روپے مالیت کا خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے۔

پاکستان تنظیم کا ایک بانی رکن ہونے کی حیثیت سے اسے بہت اہمیت  دیتا ہے اور او آئی سی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و ٹیکنالوجی  تعاون اور اسلامی ایوان صنعت و تجارت وزراعت کی میزبانی بھی کررہا ہے۔

جموں و کشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کا رابطہ گروپ بھی کشمیر کاز کےلئے تنظیم کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں ہراول دستہ ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.