Friday, 26 April 2024, 01:16:51 pm
ابوظہبی ٹیسٹ: قومی ٹیم کو کیویز پر 74رنز کی سبقت
December 05, 2018

ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پوری ٹیم 348 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جب کہ قومی ٹیم کو کیویز پر 74 رنز کی سبقت حاصل ہے۔

دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ نے دو وکٹوں پر26رنز بنالیے۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے تیسرے روز اظہر علی اور اسد شفیق نے کھیل کا آغاز کیا۔

اظہر علی سنچری اور اسد شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کھیل کے تیسرے روز 201 رنز کی شراکت قائم کی۔

اظہر علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 12 چوکوں کی مدد سے 134 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ اسد شفیق کی گری جو کہ 104 رنز بناکرآؤٹ ہوئے انہوں نے اننگز میں 14 چوکے بھی لگائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.