File Photo
سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا ان ملکوں میں شمار ہوتا ہے جن کے پاس جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی موجود ہے۔اے پی پی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی ملکوں میں واحد ایٹمی طاقت ہے جو ملک کیلئے بڑے اعزاز کا باعث ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان میزائلوں کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور ٹینکوں کی تیاری میں خود کفیل ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے با صلاحیت انجینئرزاور سائنسدانوں نے ملک کے دفاعی نظام کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔