بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں کی جانب سے حریت پسند کشمیریوں کیخلاف کارروائیوں میں اضافے کی شدید مذمت کی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے آج (بدھ کو)سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں تعینات بھارتی فوجی کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دبانے کیلئے مقبوضہ علاقے میں گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔
انہوں نے بھارت کی جانب سے علاقے میںسیاسی، سماجی اور مذہبی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔
انہوں نے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور اسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کے دیرینہ تنازعے کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔
بدنام زمانہ بھارتی قومی تحقیقاتی ادارے نے مقبوضہ علاقے میں 6کشمیریوں کے خلاف منی لانڈرنگ کا جھوٹا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
قانونی ماہرین اور سول سوسائٹی کے ارکان نے مودی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیرقانونی بھارتی غیرقانونی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش میں کشمیریوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کر رہی ہے۔