Thursday, 26 December 2024, 03:22:34 pm
 
بھارتی افواج نے حق خودارادیت دبانے کیلئے کشمیری حریت رہنمائوں کیخلاف کارروائیاں تیز کردی
December 04, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی افواج کی طرف سے حریت رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں تاکہ ان کی حق خودارادیت کیلئے جاری کوششوں کو دبایا جاسکے۔

اپنے الگ الگ بیانات میں حریت رہنماؤں اور جماعتوں نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں سیاسی' سماجی اور مذہبی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے بھارتی حکومت کے ہندو توا نظریے کے تحت 5اگست 2019 سے اب تک آبادی کے تناسب میں تبدیلی کیلئے اٹھائے جانے والے اقداما ت کے ذریعے کشمیر کی منفرد پہچان اور تہذیب کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی بھی مذمت کی۔