Friday, 26 April 2024, 10:20:00 am
سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کو کراچی کے لئے فراہمی آب کے مقدمے میں بدھ کو طلب کرلیا
December 04, 2017

سپریم کورٹ نے سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو کراچی کے لئے فراہمی آب اور نکاسی کے نظام کے مقدمے میں بدھ کو طلب کیا ہے۔پیر کو کراچی رجسٹری میں مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ریمارکس دئیے کہ صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے۔عدالت نے کہاکہ لاڑکانہ میں 88 فیصد مضر صحت پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت اس معاملے کو نظر انداز نہیں کرسکتی کیونکہ اس کا تعلق لوگوں کی زندگیوں سے ہے۔

اس سے پہلے درخواست گزار Shabab Ostایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ کراچی میں 80 فیصد ،حیدر آباد میں 85 فیصد لاڑکانہ میں 88 فیصد اور شکارپور میں 78 فیصد مضر صحت پانی فراہم کیا جارہاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.