Friday, 11 April 2025, 02:14:34 pm
 
وزیراعظم کا صدرآصف علی زرداری سے رابطہ،خیریت دریافت کی
April 04, 2025

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

آج (جمعہ) کو ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیراعظم نے صدرآصف علی زرداری کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔

وزیراعظم نے صدر مملکت کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم آپ کی صحت کے لئے دعا گو ہے۔