Saturday, 27 April 2024, 10:13:12 am
وزیراعلیٰ سندھ کی کینیڈا سے فوری ٹیسٹ والی مشینیں خریدنے کی منظوری
April 04, 2020

سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے کینیڈا سے فوری ٹیسٹ کرنے والی مشینیں خریدنے کی منظوری دی ہے۔صوبے میں کوروناوائرس کے ٹیسٹ کرنے کیلئے ایک لاکھ ٹیسٹنگ کٹس خریدی جائیںگی۔

وہ ہفتہ کے روز کراچی میں کوروناوائرس کی صورتحال کے بارے میںاعلی سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔وزیراعلی نے چھ نئی ٹیسٹنگ پی سی آر مشینیں بھی خریدنے کی منظوری دی۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ ٹیسٹ کی سہولت پانچ ہزار یومیہ تک بڑھانا چاہتے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے میں ساڑھے سات ہزار ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں جو آئندہ ایک ہفتے کیلئے کافی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.