Thursday, 18 April 2024, 07:33:45 am
ہرنائی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے چھ کاکن جاں بحق ، پانچ زخمی
March 04, 2023

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے Shahragمیں کوئلے کی ایک کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے کم ازکم چھ کان کن جاں بحق اورپانچ زخمی ہوگئے۔لیویزذرائع کے مطابق لاشوں اورزخمیوں کوShahrag کے بنیادی صحت مرکز میں منتقل کردیاگیا ہے۔ادھروزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجونے کوئلے کی کان کے حادثے میںقیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔کوئلے کی کانوں میں پیش آنے والے حادثات میںاضافے پرگہری تشویش ظاہرکرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میںحفاظتی اقدامات سے متعلق جامع رپورٹ تیارکریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.