Friday, 26 April 2024, 05:46:07 am
قوم کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے کل یوم دعا منائے گی
December 03, 2020

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اعلان کیا ہے کہ قوم کورونا وباء سے بچائو کیلئے کل یوم دعا منائے گی۔جمعرات کے روز اسلام آباد میں علماء سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہاکہ اجتماعی دعائوں ، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور معاشرے کے کمزور طبقات پر کورونا وباء کی دوسری لہر کے دوران نظر رکھنے کی پالیسی مرتب کی گئی ہے ۔صدر نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وباء پھیلنے سے روکنے کیلئے متعین طریقہ کار پرسختی سے عمل کیاجائے۔انہوں نے کہا احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے علماء کا ایک اہم کردارہے۔ انہوں نے کہاکہ علماء اس حوالے سے اپنا موثر کردار ادا کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔صدر نے کہاکہ علماء نے بھی مشاہدہ کیا ہے کہ سیاستدانوں کو بھی کورونا وباء کے خلاف متحد ہونااور اپنے عوامی اجتماعات کو موخر کردیناچاہیے ۔انہوں نے میڈیا سے بھی درخواست کی کہ وہ عوام میں کورونا وباء سے متعلق ایس او پیز کی معلومات پھیلانے میں اپنا کردار بڑھائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.