Friday, 26 April 2024, 07:23:36 am
حکومتی اصلاحات کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں:مشیر خزانہ
December 03, 2019

مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ عوام کوریلیف دینے کے لئے کی گئی حکومتی اصلاحات کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ اب سرمایہ کاری اوربرآمدات میں اضافہ ہورہاہے ، حسابات جاریہ کے خسارے میں کمی آئی ہے۔مشیرخزانہ نے کہاکہ ٹیکس وصولی میں اضافے اورسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے رجحان سے اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ کاروباری سہولیات کی فراہمی کے لحاظ سے بھی پاکستان کی درجہ بندی بہتر ہوئی ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.