Friday, 27 December 2024, 05:20:02 am
 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا
November 03, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوںمیں موسم زیادہ تر خشک رہے گا ۔

تاہم شام اور رات کے دوران پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب میں بعض مقامات پر سموگ چھائی رہے گی۔آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد 13 ڈگری سینٹی گریڈلاہور 20کراچی 26پشاور 15 کوئٹہ 09 گلگت 05 مری 10اور مظفرآباد 12 ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں جموں' پلوامہ' اننت ناگ' شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم خشک رہے گا'LEHمیں سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سری نگر میں مطلع

جزوی طور پر ابرآلود رہنے' تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیا درجہ حرارت سرینگر' پلوامہ اور بارہ مولہ میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ ' جموں سترہ' LEH صفر' جبکہ اننت ناگ اور شوپیاں میںسات ڈگری سینٹی گریڈ ۔