Friday, 27 December 2024, 04:30:48 am
 
آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہے گا
December 24, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

اسلام آباد' خطہ پوٹھوہار اور خیبرپختونخوا میں صبح کے وقت بعض مقامات پر کہر پڑنے کا امکان ہے۔

پنجاب'خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں کہیں کہیں صبح اور رات کے وقت سموگ اور دھند چھائی رہے گی۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد تین ڈگری سینٹی گریڈلاہور نوپشاور چارکراچی پندرہکوئٹہ منفی تینگلگت منفی پانچمظفرآباد اور مری صفرڈگری سینٹی گریڈ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر،پلوامہ،LEH' اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے' موسم شدید

سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ جموں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور سرد رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر، اننت ناگ اورشوپیاں میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ' بارہ مولہ منفی چار' پلوامہ منفی چھ' جموں پانچ اورLEH میںمنفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔