Saturday, 20 April 2024, 07:21:46 am
حریت کانفرنس کی بھارتی وزیر داخلہ کےغیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے دورے کے خلاف بدھ کو مکمل ہڑتال کی اپیل
October 03, 2022

ہندوتوا کے زیر اثربھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے دورے کے خلاف بدھ کو پورے مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی جائیگی ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے اور دیگر حریت تنظیموں اور رہنماؤں نے اس کی حمایت کی ہے تاکہ یہ واضح پیغام دیاجاسکے کہ کشمیری اپنے وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔ حریت کانفرنس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت سڑکوں یا نام نہادترقیاتی منصوبوں کے اعلان کے ذریعے کشمیری عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتا بلکہ وہ اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ تنازعہ کشمیرکا اس کے تاریخی پس منظر میں حل چاہتے ہیں۔ بیان میں واضح کیاگیا ہے کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ فسطائی مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں دہشت گردی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔ حریت کانفرنس نے زور دیا ہے کہ جنوبی ایشیا کے ڈیڑھ ارب لوگوں کا مستقبل تنازعہ کشمیر کے پر امن حل سے وابستہ ہے ۔بھارتی فوج، پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورے کے موقع پر سیکورٹی کے نام پر سخت پابندیوں اور تلاشیوں کے علاوہ پورے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بیک وقت محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ادھرمسلم اکثریتی کارگل سے بدھ مت کے اکثریتی ضلع لیہ میں ٹرانسپورٹروں کے داخلے پر پابندی کے لداخ انتظامیہ کے امتیازی حکم کے خلاف کارگل میں چار روزہ ہڑتال کی جا رہی ہے۔ مذہبی سیاسی تنظیموں سمیت تمام فریقین نے ہڑتال کی حمایت کی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.