Saturday, 27 April 2024, 12:11:16 am
شہری اور دیہی علاقوں میں بارش متاثرین کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں،وزیراعلیٰ
September 03, 2020

فائل فوٹو۔

سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کے شہری اور دیہی علاقوں میں امداد پہنچا کر بارش سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

یہ بات انہوں نے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبیدالزابی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کے روز کراچی میں ان سے ملاقات کی ۔مراد علی شاہ نے سفیر کو بتایا کہ میرپور خاص ڈویژن میں شدید بارشوں سے متعدد افراد اور فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔سفیر نے شدید بارشوں سے سندھ میں ہونے والی تباہی پر یکجہتی کااظہار کیا اور وزیراعلی سندھ سے اس حوالے سے مکمل حمایت کا بھی اظہارکیا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.