Saturday, 27 July 2024, 05:45:54 am
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
March 03, 2024

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا اسلام آباد کشمیر گلگت بلتستان اور خطہ پوٹھوہار میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔تاہم ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا مختلف شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد دس ڈگری سینٹی گریڈلاہور گیارہکراچی پندرہپشاور اور مظفرآباد ساتکوئٹہ منفی چارگلگت تیناور مری صفرڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر پلوامہ اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ LEH اور جموں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری متوقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سری نگر پلوامہ اور بارہ مولا ایک ڈگری سینٹی گریڈ جموں گیارہ LEHمنفی دو اننت ناگ اور شوپیاں دو ڈگری سینٹی گریڈ۔