Wednesday, 08 May 2024, 08:05:06 am
سردار مسعود کا عالمی اداروں پر بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کا نوٹس لینے پر زور
December 02, 2020

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے آج (بدھ) لاہور میں آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے ملاقات کی۔

 دونوں رہنماوں نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں مظالم اورکنٹرول لائن کے ساتھ بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی۔

 اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نےعالمی فورموں پرکشمیر کے تنازع کو اجاگر کرنے پرگورنر پنجاب کی کوششوں کو سراہا۔

 سردار مسعود خان نے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں پر زوردیا کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں  بھارتی فوج کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کا نوٹس لے۔

 گورنر پنجاب نے کہا کہ فسطائی نریندرمودی بھارت کےغیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی زمینیں چھین کر ہندووں کی آباد کاری کررہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.