Friday, 26 April 2024, 05:58:49 am
آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں پرپولنگ جاری
August 02, 2021

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی علماء و مشائخ، بیرون ملک کشمیریوں اور ٹیکنوکریٹ کے لئے مخصوص تین نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔پولنگ کسی وقفے کے بغیر دن دو بجے تک جاری رہے گی۔الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کے ہال کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا ہے۔ان تین نشستوں پر مجموعی طور پر 9 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔اس سے پہلے خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں پرپاکستان تحریک انصاف کی امتیازنسیم، صبیحہ صدیق اور کوثرتقدیس گیلانی، پاکستان پیپلزپارٹی کی نبیلہ ایوب خان اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کی نثاراں عباسی کوبلامقابلہ کامیاب قراردیاگیا۔

ادھر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل دن دس بجے مظفر آباد میں ہو گا۔اجلاس کے دوران قانون ساز اسمبلی کے نئے منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔حلف برداری کی تقریب کے بعد قانون ساز اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کا انتخاب ہو گا۔قائد ایوان کا انتخاب اگلے روز ہو گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.