Friday, 26 April 2024, 11:01:29 am
پاکستان باکسنگ فیڈریشن اس سال کے آخر پردو قومی چمپئن شپ منعقد کرانے پر غور کررہی ہے
August 02, 2020

پاکستان باکسنگ فیڈریشن اس سال کے آخر پر یکے بعد دیگرے دو قومی چمپئن شپ منعقد کرانے پر غور کررہی ہے۔

فیڈریشن کے سیکرٹری ریٹائرڈ کرنل ناصرTungنےاے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم کھیل کی سرگرمیاں بحال کرنے کےلئے ہر ممکن کوششیں کررہے ہیں اور اگر کوروناوائرس کی صورتحال میں بہتری آئی تو ہم نومبر میں قومی یوتھ چمپئن شپ اور دسمبر میں اڑتیسویں قومی باکسنگ چمپئن شپ منعقد کرائیں گے۔

انہوں نےکہا کہ یوتھ چمپئن شپ پشاور یا کوئٹہ میں منعقد ہونگی جبکہ اڑتیسویں قومی باکسنگ چمپئن شپ لاہور میں منعقد کرائی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.