کوروناوائرس کی عالمی وباء کے پھیلائو کے با عث رواں سال انتیس جون سے بارہ جولائی تک کھیلی جانے والی ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ منسوخ کردی گئی ہے۔آل انگلینڈلان ٹینس کلب نے ایک بیان میں کہاہے کہ یہ چمپئن شپ اب دوہزاراکیس میں اٹھائیس جون سے گیارہ جولائی تک کھیلی جائے گی۔