پاکستان سپورٹس بورڈنے ملک بھرمیں اتھلیٹس اورکھلاڑیوں کودماغی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ''ٹیلی ہیلتھ سروسز''کے موضوع پرآن لائن پروگرام تشکیل دیاہے۔بین الصوبائی رابطے کی وزیرڈاکٹرفہمیدہ مرزاکی ہدایت پرتشکیل دیئے گئے پروگرام کامقصد کھلاڑیوں کوآن لائن کوچنگ کی سہولت فراہم کرناہے تاکہ کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے انکے مدافعتی نظام کومستحکم بنایاجاسکے۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے ماہرین صبح دس بجے سے سہ پہرچاربجے تک فزیوتھراپی کی مشقوں اور نفسیاتی خدمات کے حوالے سے کھلاڑیوں کی رہنمائی کریں گے۔
(این این آر /نصیرقریشی )