Wednesday, 02 April 2025, 02:31:54 am
 
طلال چوہدری لندن بارڈرسکیورٹی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
March 31, 2025

داخلہ امور کے وزیر مملکت طلال چودھری آج لندن میں ہونے والی بارڈرسکیورٹی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان سمیت چالیس ملکوں کے وفود کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں بین الاقوامی تعاون' تجارتی راستوں کے انتظامات' مجرمانہ سرگرمیوں کی مالی معاونت اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے امورزیر غورآئیں گے۔