عیدالفطر آج (پیر) ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
تمام دیہات، قصبوں اور شہروں میں کھلے مقامات'مساجد اور عیدگاہوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔
عید کے خطبات میں ملکی ترقی و خوشحالی، فلسطین اوربھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر سمیت مقبوضہ مسلم علاقوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
اسلام آباد میں عید کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں دیگر لوگوں سمیت اعلی حکومتی شخصیات' مختلف اسلامی ممالک کے سفیر وں نے نماز عید ادا کی۔