چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے تمام پاکستانیوں کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد دی ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انہوں نے اپنے پیغامات میں کہا کہ رمضان المبارک کے اختتام کے بعد عیدالفطر باہمی اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مبارک موقع پر ہمیں اپنے قومی ہیروز کی عظیم بہادری اور پختہ عزم کو یادرکھنا چاہئے جنہوں نے ہماری آزادی اور خودمختاری کا تحفظ کیا۔
انہوں نے اپنے پیغامات میں قومی ہیروز کو ان کی عظیم شجاعت اور قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔