پوپ فرانسس نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینی شہریوں کو امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
آج ویٹی کن سٹی میں ایسٹر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلحے سے امن کا قیام ناممکن ہے۔
شہریوں پر جنگ کے اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آخر کب تک ہم یہی خونریزی دیکھیں گے اور یہ تباہ کاری آخر کیوں ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جنگ ہمیشہ ایک ناپسندیدہ چیزہے۔