Thursday, 26 December 2024, 06:11:31 pm
 
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارتی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق
November 30, 2024

پاکستان اورآذربائیجان نے مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں اور تجارتی اشتراک عمل کو فرو غ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

اس سلسلے میں اتفاق رائے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیرخضر فرہادوف اور وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کے درمیان آج(ہفتہ) اسلام آباد ایک ملاقات میں ہوا۔

وزیر نجکاری نے اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو اپنے باہمی تعلقات کو کاروبار اور دوطرفہ تجارت میں تبدیل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے وسیع امکانات موجود ہیں۔

آذربائیجان کے سفیر نے اپنے مکمل تعاون کایقین دلاتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ مشترکہ منصوبوں پر کام کرے گا۔