Thursday, 26 December 2024, 05:54:15 pm
 
نائب وزیراعظم کی اسلام آباد میں مظاہرین پر فائرنگ کے الزامات کی تردید
November 30, 2024

نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مظاہرین کے ساتھ حالیہ جھڑپوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ریاستی تشدد اور اندھادھند فائرنگ کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

نائب وزیراعظم کے دفترسے جاری ایک بیان میں انہوں نے فائرنگ کے باعث مظاہرین کے زخمی ہونے اور اُن پر بلاجواز تشدد کے دعوئوں کو من گھڑت اورجھوٹا قراردیا۔

اسحاق ڈارنے کہا کہ نام نہاد مظاہرین بھاری اسلحے اورآنسو گیس کے کنستروں سے مسلح ہوکرآئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرین کا مقصد انتشار پھیلانا اورخون خرابہ کرنا تھا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی صفوں میں ہلاکتوں کے باوجود انتہائی صبروتحمل کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماوں نے اپنے کارکنوں کو استعمال کیا اوراب وہ ریاستی تشدد کا مضحکہ خیز اورجھوٹ پرمبنی بیانیہ بنارہے ہیں۔