وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے آئندہ سال جون تک پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں انسداد پولیو کی ذیلی قومی ویکسینیشن مہم کے آغاز کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ مہم آئندہ ماہ کی دو تاریخ سے آٹھ تاریخ تک ملک بھر کے ستانوے منتخب اضلاع میں چلائی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تقریبا دو کروڑ چالیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔
انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ پولیو ورکرز سے تعاون کریں اور اس معذور کر دینے والی بیماری سے بچا کے لیے اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے لازمی پلوائیں۔
وفاقی وزیر نے حکومت کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں کمی کو بھی اجاگر کیا۔