Wednesday, 16 October 2024, 08:24:17 am
 
اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر عالمی رہنماؤں میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر سب سے زیادہ دیکھی گئی
September 30, 2024

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے وزیراعظم محمد شہبازشریف کا خطاب اقوام متحدہ کے سرکاری یوٹیوب چینل پر عالمی رہنماؤں کی تقاریر میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا خطاب ہے۔

رائے عامہ پر تحقیق کے اقوام متحدہ کے مرکز کے اعداد و شمار کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف وہ شخصیت بن گئے ہیں جن کے ناظرین کی تعداد اقوام متحدہ کے سرکاری چینل پر سب سے زیادہ ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم کے خطاب کو ایک لاکھ 37 ہزار لوگوں ںے دیکھا۔

اقوام متحدہ کے سرکاری چینل نے عالمی رہنماؤں کے خطاب کی لائیوسٹریمنگ کی۔

اس کے علاوہ تقریباً 16 لاکھ ناظرین نے شہبازشریف کا خطاب الجزیرہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر دیکھا۔