Sunday, 06 October 2024, 12:12:13 pm
 
پاکستان بدھ مت ورثے کو محفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہے، نائب وزیراعظم
May 30, 2024

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بدھ مت کے ورثے کو محفوظ بنانے اور تاریخی مقامات کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پُرعزم ہے۔وہ اسلام آباد میں ''گندھارا سے دنیا تک'' کے موضوع پر منعقدہ سمپوزیم میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی وفود کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے سے خطاب کر رہے تھے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان گندھارا، ٹیکسلا، وادی سوات اور تخت بھائی میں واقع بدھ مت کے متعدد اہم مقامات کا محافظ ہے۔انہوں نے ثقافتی تبادلوں کے پروگرام، مذہبی سیاحت اور تعلیمی تعاون کو فروغ دیکر بدھ مت کے اکثریتی ممالک کے ساتھ دوستی کا مضبوط رشتہ استوار کرنے پر زور دیا۔اسحاق ڈار نے عدم برداشت، تشدد اور نفرت پھیلانے والی قوتوں کے خلاف مشترکہ موقف اپنانے اور اس سلسلے میں ایک مشترکہ فورم کے قیام پر بھی زور دیا۔