Friday, 27 December 2024, 05:06:21 am
 
بلوچستان میں قومی گیمزکا انعقاد اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ صوبہ پرامن ہے ، صدر
May 30, 2023

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قومی گیمز کا انعقاد اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ صوبہ پرامن ہے ۔

انہوں نے یہ بات آج(منگل) سہ پہر کو ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں 34 ویں قومی گیمز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔صدر نے صوبے میں قومی گیمز کامیابی کے ساتھ منعقد کرانے پر بلوچستان حکومت کی تعریف کی ۔انہوں نے کہا صوبے کی بہتری کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان کے نوجوانوں پر زوردیاکہ وہ صوبے کی ترقی کیلئے مثبت کردارادا کریں۔