Tuesday, 01 April 2025, 08:13:36 pm
 
طلال چوہدری لندن میں سرحدی تحفظ کانفرنس2025 ء میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
March 30, 2025

فائل فوٹو

امور داخلہ کے وزیرمملکت طلال چوہدری دو روزہ سرحدی تحفظ کانفرنس2025 ء میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ' جو کل (پیر) لندن میں ہورہی ہے۔

پاکستان سمیت چالیس ممالک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وزیرمملکت نے جو اس وقت لندن میں ہیں آج کہا کہ پاکستان نے منظم جرائم کے خلاف تعاون کرنے کا عزم کررکھاہے۔ کانفرنس میں بین الاقوامی تعاون' ترسیل کے راستوں' جرائم کے لئے سرمائے کی فراہمی' خطرناک سفر سے خبردار کرنے اور انسانی سمگلنگ جیسے مسائل زیر غور آئیں گے۔