Tuesday, 01 April 2025, 07:36:55 pm
 
شوال کا چاند نظر آ گیا، کل پورے پاکستان میں عیدالفطر منائی جائے گی
March 30, 2025

شوال کا چاند نظر آ گیا ہے اور کل (پیر) پورے پاکستان میں عیدالفطر منائی جائے گی۔

اس بات کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے آج شام اسلام آباد میں کیا۔

اسلام آباد میں عیدالفطر کی نماز کل صبح ساڑھے سات بجے فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی۔انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی دعویٰ اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس عیدالفطر کا خطبہ دینگے۔