وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیلی فون پر کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کو عید کی مبارکباد دی۔
انہوں نے امیر کویت شیخ مشال الحمد الجابر الصباح اور کویت کے برادر عوام کو بھی عید کی مبارکباد دی۔دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کی یاد دلاتے ہوئے وزیراعظم نے باہمی تعاون کو بڑھانے کیلئے کویت کے ساتھ خوشگوارتعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔شہبازشریف نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کو قریبی اشتراک اور مشترکہ اقدامات کی تلاش کے ذریعے مزید اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔