Sunday, 06 October 2024, 12:28:43 pm
 
عالمی برادری کشمیری قیادت،کارکنوں کی فوری رہائی کیلئے بھارت پردبائوڈالے:میرواعظ
January 30, 2023

 بھارت کےغیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ حریت کانفرنس جموں و کشمیر کے لوگوں کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے ان کی سیاسی، سماجی اور ثقافتی خواہشات کی ترجمان ہے۔

میرواعظ عمر فاروق نے مودی حکومت کی طرف سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر کو ضبط کرنے کے ردعمل میں کہا کہ پتھر اور گارے کی عمارتوں کو ضبط کرنے سے کشمیری عوام کے دلوں اور دماغوں سے جذبہ آزادی کو کھرچانہیں جاسکتا۔

انہوں نے ریاست جموں و کشمیر کے حوالے سے مودی حکومت کے موقف کی حمایت کرنے پر بھارتی میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

 حریت قیادت نے دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ جیلوں میں قید تمام کشمیری قیادت اورکارکنوں کی طویل نظر بندی کا سنجیدہ نوٹس لیں۔

میرواعظ عمر فاروق نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ان کی فوری رہائی کےلئے مداخلت کرے اور بھارت پر دبائو ڈالے۔