Friday, 27 December 2024, 06:46:47 am
 
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سروسز ایکسپورٹس میں چھ فیصد اضافہ
November 29, 2024

خصوصی سر مایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سروسز ایکسپورٹس چھ فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب اکانوے کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

ماہ ستمبر میں سروسز ایکسپورٹس سترہ فیصدسے زائد اضافے کے ساتھ پینسٹھ کروڑ انہتر لاکھ نوے ہزار ڈالر تھیں۔