Friday, 27 December 2024, 01:21:54 am
 
پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی ختم
November 29, 2024

یورپی کمیشن اور یورپ کے ہوا بازی کے تحفظ کے ادارے نے یورپ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کی معطلی ختم کردی ہے۔

یہ اعلان ہوا بازی کے وزیر خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ پی آئی اے اور ائربلیو لمیٹڈ کو تیسرے ملک کے آپریٹر کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ پاکستان ہوا بازی کی اتھارٹی کو مستحکم کرنے پرمکمل توجہ دینے اور ہوا بازی کے بین الاقوامی ادارے کے معیارات کے مطابق حفاظتی نگرانی کویقینی بنانے کے باعث ممکن ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہری ہوا بازی کی اتھارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے قابل ذکر اقدامات کیے گئے ہیں جن میں شہری ہوا بازی اتھارٹی ایکٹ کا نفاذ، ریگولیٹر اور خدمات فراہم کرنے والوں کو الگ الگ کرنا، پیشہ ور قیادت کی تعیناتی اور صلاحیت میں اضافے کیلئے تربیت شامل ہے۔

خواجہ محمد آصف نے پاکستان کے شفاف طرز عمل اورہوابازی کے تحفظ کویقینی بنانے کے عزم کو تسلیم کرنے پر یورپی یونین اور یورپی ہوا بازی کے ادارے کا شکریہ ادا کیا۔