File Photo
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے گورنر فٹ بال کپ کے انعقادکا اعلان کیا ہے۔وہ آج (جمعہ) پشاور میں سابقہ فٹ بال کے کھلاڑی اور خیبرپختونخوا فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین شاہد خان شنواری سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ فٹ بال کپ کے انعقاد سے صوبے کے نوجوانوں کی صلاحیتیں سامنے آئیں گی۔