Monday, 02 December 2024, 12:47:03 am
 
دفترخارجہ کا تمام ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ
November 29, 2024

دفترخارجہ نے تمام ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا تسلسل برقرار رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج (جمعہ) اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان یکساں مفاد پر مبنی باہمی تعلقات قائم رکھنے پر یقین رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک سے تعلقات کی قیمت پر کسی دوسرے ملک سے تعلقات کو فروغ نہیں دے گا۔ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں پھر کہا کہ پاکستان اورتحریک طالبان پاکستا ن کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔انہوں نے اس امر پرزور دیا کہ پاکستان نے بارہا کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ بات چیت کی تجاویز دہشت گردی کے ہزاروں متاثرین کے خاندانوں کی توہین کے مترادف ہے۔