Thursday, 26 December 2024, 07:15:56 pm
 
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا نیول آپریشنل بیس اورماڑہ کا دورہ
November 29, 2024

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اورماڑہ میں بحریہ کی فارورڈ بیس کا دورہ کیا۔

فوج کے شعبہ محکمہ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے بحری جہازوں اور ایک آبدوز سمیت بحریہ کے اثاثوں کا دور ہ کیا اور سمندر میں یونٹس کی عملی تربیت اور جنگی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

ساحلی علاقوں اور بحری جہازوں میں فوجیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تعینات فوجیوں کی عملی تیاری پراطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے جوانوں کے حوصلے کی تعریف کی اور یونٹوں کو ہدایت کی کہ وہ جو ش و جذبے کے ساتھ ساتھ جدید ہتھیاروں اور آلات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ مادر وطن کے د فاع کو یقینی بنایا جاسکے۔

اس سے پہلے آمد پر چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو خطرات کے موجودہ ماحول اور علاقے کے دفاع کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔