بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے آج پبی میں انسداد دہشت گردی کے قومی مرکز کا دورہ کیا۔
دورے کے موقع پر انہوں نے پاک فوج اور چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے درمیان ہونے والی پاک چین مشترکہ جنگی مشق واریئر 8 میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات کی۔
انھیں مشق کی وسعت اورانتظامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
آرمی چیف نے مشق کے شرکاء کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور بلند حوصلے کوسراہا۔
اس مشترکہ مشق کا آغاز رواں ماہ کی انیس تاریخ کو ہوا تھا۔
تین ہفتوں پرمشتمل یہ آٹھویں انسداد دہشت گردی مشق ہے جس کا ہرسال انعقاد کیاجاتا ہے۔
اس سے قبل انسداد دہشتگردی کے قومی مرکز پبی آمد پر کورکمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔