Wednesday, 16 October 2024, 09:42:38 am
 
لبنان پر اسرائیلی حملوں میں مزید اٹھارہ افراد شہید ہوگئے
September 29, 2024

اسرائیلی فوج نے آج لبنان پر جاری حملوں اور بمباری میں مزید اٹھارہ افراد کو شہید کر دیا۔

لبنان نے حسن نصراللہ کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جو اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

خدشہ ہے کہ لبنان میںتقریباً دس لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں اوریہ بے گھر افراد کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ادھر حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کا جسد خاکی جنوبی بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے کے مقام سے مل گیا ہے۔

وزارت صحت کے حکام کے مطابق حسن نصراللہ کے جسم پر زخم کا کوئی نشان نہیں اور ان کی موت بظاہر دھماکے کی شدت کی وجہ سے ہوئی۔