Wednesday, 09 October 2024, 10:55:33 am
 
مقبوضہ جموں وکشمیر میں مزید 500 نیم فوجی دستے تعینات
August 29, 2024

بی جے پی کی بھارتی حکومت نے اسمبلی انتخابات کی سکیورٹی کے نام پر بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مزید پانچ سو نیم فوجی دستے تعینات کردیے ہیں۔

یہ تعیناتی اس وقت عمل میں لائی گئی جب کشمیری قیادت اور لوگ پہلے ہی ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی کو رد کر چکے ہیں جس نے پورے خطے کو جیل میں تبدیل کردیا ہے۔