Saturday, 27 April 2024, 03:07:15 am
پاکستانی عازمین کو ٹھہرانےکیلئے جمرات کے قریب زمین حاصل کرلی، ڈائریکٹر حج مکہ
June 29, 2022

مکہ مکرمہ میں پاکستان حج مشن نے اس سال جمرات کے قریب قدیم منیٰ میں پاکستانی عازمین کو ٹھہرانے کیلئے زمین حاصل کر لی ہے۔

یہ بات ڈائریکٹر حج مکہ ساجد منظور اسعدی نے آج ریڈیو پاکستان کے نامہ نگار اعجاز حسین کو ایک خصوصی انٹرویو میں بتائی۔

ڈائریکٹر حج مکہ نے کہا کہ منیٰ میں پاکستانی عازمین کو کھانا فراہم کرنے کیلئے پاکستانی پکوان ساز کمپنیوں کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ساجد منظور نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستانی عازمین کو ان کی وطن واپسی کے دوران سعودی حکومت کے روٹ ٹو مکہ منصوبے کے تحت ہوم چیک ان کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سہولت کے تحت فضائی کمپنی کا عملہ رہائش سے ہر عازم حج کا سامان اٹھائے گا اور جہاز میں سوار ہونے کا کارڈ جاری کرے گا۔انہوں نے کہا کہ عازمین کو صرف چھ گھنٹے قبل ہوائی اڈے پہنچنا ہو گا۔