Saturday, 27 April 2024, 06:32:16 am

مزید خبریں

 
کلگام،بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا
June 29, 2022

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کلگام میں بدھ کے روز بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

بھارتی فوج نے ضلع کے علاقے NAWAPORA میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی میں نوجوانوں کو شہید کیا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اپنے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میںنہتے کشمیری نوجوانوںکو ریاستی پالیسی کے تحت جعلی مقابلوں میں قتل کر رہی ہے ۔

حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجی کشمیری نوجوانوں کو ان کے گھروں سے اٹھا کر وادی کشمیراورکنٹرول لائن کے قریبی علاقوں میں لے جاتے ہیں جہاںانہیں عسکریت پسند قراردیکر قتل کر دیاجاتا ہے ۔ ادھر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے صحافی محمدزبیرکی بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتاری پرمودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ہیومن رائٹس واچ نے بھی بھارت سے انسانی حقوق کی کارکن تیستا سیٹالواڈکی رہائی کا مطالبہ کیاہے جنہیں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق مودی حکومت 2020کے گجرات میں مسلم کشُ فسادات کے متاثرین کے حق میں آواز بلند کرنے پر نشانہ بنا رہی ہے ۔ علی گڑھ میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک دلت جوڑے کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا ہے۔