Wednesday, 01 May 2024, 08:10:45 pm
بھارتی حکومت نے پارلیمانی انتخابات سے قبل مقبوضہ کشمیر میں جبرواستبداد کا سلسلہ تیزکردیا
April 18, 2024

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے پارلیمانی انتخابات سے قبل جبر واستبداد کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز، پیرا ملٹری فورسز،پولیس اہلکاروںاور بدنام زمانہ ایجنسیوں نے مقبوضہ علاقے میں نام نہاد بھارتی پارلیمانی انتخابات سے قبل محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

فورسز اہلکار لوگوں کو شدید ہراساں کر رہے ہیں۔ بھارتی ایجنسیاں کشمیریوں کو انتخابات میں بی جے پی اور اس کی کٹھ پتلیوں کی حمایت کرنے پر مجبور کر رہی ہیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر رہنما نعیم احمد خان نے نئی دہلی میں بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں بھارتی فورسز کی طرف سے بیگناہ کشمیریوں کی گرفتاریوں کے نئے سلسلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں ممتازمزاحمتی رہنما شہید ایس حمید وانی کو آج ان کے 26ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ نے بھی اسلام آباد میں اپنے دفتر پر ایس حمید وانی کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا۔ دریں اثناء پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے ضلع کولگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میںکہا ہے کہ بی جے پی حکومت کشمیریوں کی شناخت پر حملہ آورہے ،اس کی نظریں ہماری زمینوں،معیشت اور ملازمتوں پر ہیں۔