Sunday, 28 April 2024, 09:35:12 pm
امریکی صدر کا وزیراعظم شہبازشریف کے نام خط،نومنتخب حکومت کو مبارکباد
March 29, 2024

امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم محمد شہبازشریف کے نام ایک خط میں پاکستان کی نئی منتخب حکومت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

صدر بائیڈن نے اپنے خط میں کہا کہ دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان شراکت داری دنیا کی سلامتی کے لئے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان، دنیا اور خطے کو درپیش اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔امریکی صدر نے کہا کہ صحت عامہ، اقتصادی ترقی اور تعلیم سب کیلئے یقینی بنانا ایک مشترکہ ویژن ہے اور دونوں ملک اس ویژن کو فروغ دینے کیلئے ملکر کام کرتے رہیںگے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملک امریکہ پاکستان گرین الائنسس فریم ورک کے ذریعے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کریںگے۔جوبائیڈن نے پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔انہوں نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان قریبی تعلقات کو بھی مزید مستحکم کیا جائیگا۔